• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھوکھراپار، 16 سالہ لڑکی کا تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کھوکھراپار نمبر 3 ڈی ون ایریا مسجد کے قریب سے 16سالہ لڑکی عریبہ دختر محمد احمد کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق متوفیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے،عریبہ کے والد کے مطابق میری بیٹی کھانا دے کر باہر گئی اور اس کے بعد لاپتا ہوگئی، والد نے بتایا کہ برابر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازے پر بچی کی لاش پڑی تھی، دو بہن بھائیوں میں بڑی تھی ،پولیس نے گھر کے قریب زیر تعمیر پلاٹ سے 4افراد کو حراست میں لے کر متوفیہ عریبہ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ عریبہ کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں جو لوگ ملوث ہیں انھیں پھانسی دی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد قتل کی اصل وجوہات کا تعین ہو سکے گا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید