• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالوں کی صفائی کا کام مون سون بارشوں سے قبل مکمل کیا جاتا، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں نالوں کی صفائی کی بدترین صورتحال اور کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں نالوں میں 400مقامات پر موجود چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی وصفائی شروع کرنے کے اعلانات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نمائشی اقدامات واعلانات کے بجائے اگر فوری اور ہنگامی طور پر نالوں کی صفائی مکمل نہ کی گئی تو قابض میئر اور کے ایم سی کی نااہلی و ناقص کارکردگی کی سزاکراچی کے عوام کو بھگتنا پڑے گی اور قیمتی انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق رہیں گے، قابض میئر اور کے ایم سی کی ذمہ داری تھی کہ نالوں کی صفائی کا کام مون سون بارشوں سے قبل ہی مکمل کرلیا جاتا لیکن ایسا نہیں کیا گیا ،گزشتہ سال نالوں کی صفائی کے لیے 41کروڑ روپے مختص کیے گئے مگر صفائی مکمل نہیں کی گئی اور پیدا شدہ بدترین صورتحال سے عوام کو دوچار ہونا پڑا، اس سال نالوں کی صفائی کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے تاحال صورتحال سب کے سامنے ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید