• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 منشیات فروش گرفتار، 1240 گرام چرس اور 150 لیٹر شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔لوہاری گیٹ پولیس کو محمد سعید خان نے بتایا کہ فیصل ہسپتال میں ملزم فخر عباس نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے عوام الناس سے بھتہ خوری ٹوکن کی مد میں کرتا ہوا پایا گیا ۔شہری سے نوسربازی کرکے رقم چوری کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرکے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 6نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے امام بارگاہ مین بنا اجازت پروگرام منعقد کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بی زیڈ پولیس نے اقتدار حسین کیخلاف مقدمہ درج کیا ملزم نے غیر قانونی طریقے سے بنا اجازت امام بارگاہ میں پروگرام منعقد کراکر ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔گلگشت پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے 1240گرام چرس قادر پورراں پولیس نے ملزم عبدالرزاق سے 150لیٹر شراب قطب پور پولیس نے ملزم نعیم ،فرحان احمد سے 11کلو بھنگ شاہ شمس پولیس نے ملزم اجمل سے 20لیٹر شراب اور ملزم محمد ابراہیم سے 20لیٹر شراب برآمد،بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج،پولیس نے موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی آلٹریشن کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید