• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائی ،انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے 6 ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ملتان کی کاروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے6 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان کی شناخت امتیاز ، مزمل فاروق، نجید حسن، چاند علی فخر نذیر اور اجمل حسین کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کو ملتان، رحیم یار خان اور میاں چنوں کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ گروہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ اور دیگر افراد کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے میں پھنسا کر لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزمان نے متاثرین سے 45 لاکھ روپے نقد اور 40 لاکھ روپے بینکنگ ذرائع سے وصول کیے ، ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی میں امتیاز اور مزمل فاروق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 لاکھ روپے  برآمد کر لیے جب کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گروہ کے مزید 2 اراکین نجید حسن اور چاند علی کو بھی ملتان سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان کے قبضے سے 2 پاسپورٹ، 5 موبائل فونز اور ایک لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
ملتان سے مزید