ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل کے زیر اہتمام اور سرائیکی جماعتوں کے اشتراک سے سرائیکستان رابطہ مہم آج سے شروع ہو گی، ملتان سے میانوالی کیلئے قافلے کی روانگی کے سلسلہ میں آج 9بجے صبح جھوک سرائیکی نزد دربار حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی پر منعقد ہوگی، تقریب میں سرائیکی رہنما، پارلیمانی سیاستدان، شاعر، ادیب، گلوکار، سماجی رہنما اور سوشل میڈیا سٹارز سمیت ہر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے ، اس سلسلے میں ہونیوالے مشاورتی اجلاس سے چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل و آرگنائزر ظہور دھریجہ نے خطاب کرتے کہا کہ سرائیکستان رابطہ مہم تاریخ بھی ہے اور تاریخ ساز بھی، سرائیکستان رابطہ مہم میں شریک ہونے والے لوگ بھی تاریخ کا حصہ بنیں گے ۔