• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے استعفیٰ کی تجویز ہے نہ آرمی چیف منصب صدارت کے خواہشمند، محسن نقوی

اسلام آباد ( طاہر خلیل )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نہ تو صدر آصف زرداری سے استعفیٰ لینے کی کوئی تجویز موجود ہے اور نہ ہی آرمی چیف منصب صدارت کے خواہش مند ہیں‘ ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے کون ہے۔ یہ وضاحت میڈیا پر حالیہ دنوں میں زیر گردش ان خبروں کے بعد آئی جن میں کہا جا رہا تھا کہ صدر زرداری کے فوج کی اعلیٰ قیادت سے تعلقات میں اعتماد کا فقدن ہے اور انہیں منصب صدارت سے ہٹایا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر تبصروں میں یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر منصب صدارت سنبھال سکتے ہیں تاہم وزیر داخلہ نے اس کی سختی سے تردید کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں محسن نقوی کاکہناتھاکہ صدر پاکستان کا مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ احترام کا مضبوط تعلق موجود ہے‘مجھے معلوم ہے کہ یہ جھوٹ کس نےاورکیوں پھیلایااوراس پروپیگنڈےسے کون فائدہ اٹھا رہا ہے‘وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی توجہ صرف اور صرف پاکستان کو طاقتور اور مستحکم بنانے پر مرکوز ہے۔

اہم خبریں سے مزید