سیالکوٹ(جنید آفتاب) ضلع سیالکوٹ کی خاتون ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی قیادت میں اس ضلعے کی چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، اور اسکی چاروں تحصیلوں سیالکوٹ ،پسرور،ڈسکہ اور سمبڑیال میں بھی خواتین اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی ضلعی انتظامیہ کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہےجس سےخواتین کی انتظامی صلاحیتوں پراظہار اعتماد بھی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے 26 اپریل2024، اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے 6 مئی 2024،اسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے 9 جولائی 2025، اسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے 8 اپریل 2025 کو چارج سنبھالا تھا. بطور ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کام کرتے ہوئے خواتین آفیسر اپنی پیشہ ورانہ فرائض کو بطریق احسن انجام دے رہی ہیں۔ اس بارے میں پر ڈپٹی کمشنرصبا اصغر علی نے جنگ کو بتایا کہ یہ اعزاز کی بات ہے۔ خواتین کا ملکی ترقی اور استحکام میں اہم ترین کردار ہے جس کے لئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ویثرن قابل تحسین ہے جس کے باعث خواتین کو زندگی میں ترقی کے مساوی مواقع فراہم ہو رہے ہیں اور وہ محنت کے ساتھ اپنی عملی زندگی کو کامیابی سے بسر کر سکیں ، سیالکوٹ ضلع کی تاریخ میں ڈپٹی کمشنر اورچاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کے عہدوں پر خواتین کی تعیناتی خوش آئند اور قابل تقلید ہے۔ اسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستارہ نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جانب سے انتظامی عہدوں پر خواتین کی تعیناتی سے عوامی مسائل کے حل میں بہتری آرہی ہے میری اولین ترجیح عوام کو انکی دہلیز پر تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اسکے علاؤہ اس اقدام سے صوبے میں صنفی برابری کو فروغ ملے گا اور خواتین کو اعلی تعلیم کے حصول میں دلچسپی کا رحجان مزید بڑھے گا۔اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دو سال کے دوران انہوں نے عوام کے لیے محکمہ مال کے مشکلات کے حل کے ساتھ شہری یونین کونسل کی سطح پر صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کا کرنا ہے جسکے لیے اہم مواقع پر آگاہی سیمینار اور واکس کا بھی اہتمام کیا گیا،انہوں نے موجودہ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی قیادت میں ورکنگ ریلیشن شپ کو استحکام ملا ہے جس سے فرائض منصبی کی ادائیگی میں زیادہ سہولت مل رہی ہے حضوصا خواتین اور بزرگ افراد کے لیے کام کو دلجمعی سے انجام دیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹی کی طالبات کیلئے موٹر سائیکل اور سکالر شپ کے اقدامات قابل ذکر ہے جس کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کو موثر کیا گیا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔