اسلام آباد(اسرار خان)وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے جمعرات کو پیٹرولیم ڈویژن کو ایل این جی سپلائی کے معاہدوں کا فوری جائزہ لینے کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ معاہدوں پر نظر ثانی،بالخصوص وہ جن میں اضافی گیس کی آمد شامل ہے مہنگی بجلی کی پیداوار سے بچنے کا واحد پائیدار حل ہے۔معاہدوں پر دستخط کے وقت، پچھلی حکومتوں نے یہ فرض کیا تھا کہ پاور سیکٹر کے آر ایل این جی پر مبنی پلانٹس اپنی گیس کی 100 فیصد طلب ان درآمدی ذرائع سے حاصل کریں گے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران، ہم نے پاور سیکٹر کو سب سے کم لاگت والے پلانٹس کو پہلے استعمال کرنے کا نظم سکھایا ہے۔