اسلام آباد( طاہر خلیل )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔ ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 44لاکھ سے تجاوز کرگئی،مرد ووٹرز 7 کروڑ 21لاکھ ، خواتین ووٹرز6کروڑ 23لاکھ ہیں اعداد وشمار کےمطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 44لاکھ سے تجاوز کرگئی ،۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز 7کروڑ 21لاکھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6کروڑ23لاکھ ہے، ووٹنگ لسٹ میں مردوں کا تناسب 53.65فیصد اور خواتین کا تناسب 46.35 فیصد ہے۔