اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق (ایم این ایف ایس آر)، اور پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) نے ایک تاریخی معاہدے کے تحت باضابطہ طور پر ہاتھ ملا لیے ہیں تاکہ کپاس سیس کی طویل عرصے سے زیر التوا وصولی کے مسئلے کو حل کیا جا سکے اور پاکستان کے اہم کپاس کے شعبے کی بحالی کی بنیاد رکھی جا سکے۔ دستخط کی تقریب اسلام آباد میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔