• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی بحران، صحافی کلیدی کردار کے حامل شراکت دار، برطانوی ہائی کمشنر

لاہور( آصف محمود بٹ ) برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی صحافیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کو درپیش سنگین موسمیاتی چیلنجز کے تناظر میں ایک فعال، ذمے دار اور پالیسی پر اثرانداز ہونے والا کردار ادا کریں۔ اس بات کا اظہار برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ CMG , OBE نے ایک ویڈیو پیغام میں کیا، جو روزنامہ جنگ کے دفتر میں منعقدہ تربیتی نشست “کلائمٹ اسٹوری: صحافت کی اہمیت” کے شرکاء کو دکھایا گیا۔ مس جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کی زد میں ہیں، اور ایسے میں صحافی محض خبر دینے والے نہیں بلکہ معاشرتی تبدیلی کے لئے کلیدی کردار کے حامل شراکت دار بن سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ درست، جامع اور حل پر مبنی رپورٹنگ ہی وہ راستہ ہے جو عوامی شعور، پالیسی سازی، اور ماحولیاتی انصاف کے تقاضے پورے کر سکتا ہے۔تربیتی نشست میں جنگ گروپ (روزنامہ جنگ، دی نیوز اور جیو نیوز) کے ماحولیات سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔ ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈپٹی ہیڈ آف کمیونی کیشنز اینڈ پبلک پالیسی سنیہا لالہ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی و قومی سطح پر سامنے آنے والے خطرات اور ان کے پاکستان پر ممکنہ اثرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔
اہم خبریں سے مزید