• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موروثی سیاست ایک لعنت، جمہوریت کو نقصان پہنچایا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ʼʼرپورٹ کارڈʼʼ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا موروثیت کے نام پر پی ٹی آئی پر تنقید درست ہے؟ جواب میں تجزیہ محمل سرفراز ، فخر درانی، ارشاد بھٹی اور مظہر عباس نے کہا کہ موروثی سیاست ایک لعنت ہے جس نے پاکستانی جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔عمران خان پر اس حوالے سے تنقید قبل از وقت ہے کیونکہ اُن کی فیملی تاحال پارٹی عہدوں پر نہیں۔ فیملی کے فطری ردِعمل کو موروثی سیاست نہیں کہا جا سکتا۔ موروثیت سے سیاست کو نقصان پہنچتا ہے اندرا گاندھی کے بعد کانگریس کی مثال سامنے ہے ۔ جنوبی ایشیا کے تناظر میں موروثی سیاست پر بحث ہوسکتی ہے مگر یہ معاملہ مکمل طور پر سیاہ و سفید نہیں۔ پاکستان میں بعض زمینی حقائق اپنی جگہ موجود ہیں۔پاکستان کے تناظر میں موروثی سیاست کی وجہ صرف یہ نہیں ہے کہ آپ اپنے شوق سے اس میں آجائیں بلکہ کئی دفعہ آپ کو مجبوراً بھی آنا پڑجاتا ہے۔ مشرف دور میں بیگم کلثوم نواز نے شوہر کی گرفتاری پر تحریک چلائی تھی اور نو مئی کے بعد پی ٹی آئی کمزور نظر آئی، لیکن ان کی فیملی ساتھ کھڑی رہی۔
اہم خبریں سے مزید