• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CCD کے مبینہ پولیس مقابلے،2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ میں مارے گئے ،ہلاک ہونے والے ملزمان چوری، ڈکیتی، رابری، پولیس مقابلہ میں ملوث تھے، ترجمان سی سی ڈی کے مطاب کالا خطائی روڈ پر انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن پر ناکہ بندی کی تھی کہ 3 ملزمان موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک ملزم م شہزاد علی عرف کاکو زخمی ہوگیا جو راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ دوسرا مقابلہ اسلام پورہ کے علاقے میں ہوا جہاں تھانہ اسلام پورہ میں ملزمان کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے کارروائی کی جہاں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ،ڈکیتی، کرایہ کا قاتل ،شوٹر،دوران واردات معصوم شہریوں کو زخمی کرنے،شہریوں کے قتل اور پولیس پر فائرنگ کرنے جیسی سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب اور خوف کی علامت سمجھا جانے والے انتہائی خطرناک ملزم اشتہاری نصیب رازق عرف نصیب شوٹر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔
لاہور سے مزید