• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کھلاڑیوں کو دھمکیاں، سیاسی کشیدگی، حکومت کا قومی ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر پاکستان اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل مقام پر کھیلنے کا آپشن استعمال کرے گا، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود بھارت میں انتہا پسندوں اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ملنے والی دھمکیوں اور سیاسی کشیدگیکے پیش نظر حکومت نے قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، تاہم پی ایچ ایف سے کہا جائے گا کہ وہ نیوٹرل مقام پر میچ رکھنے کے حوالے سے ایف آئی ایچ اور ایشین ہاکی حکام سے رابطہ کریں، ایشیا کپ اگلے ورلڈ کپ کا کوالیفائی رائونڈ بھی ہے ، اس طرح ایشیا کپ براہ راست ایف آئی ایچ کا ایونٹ بن گیا ہے، اس صورت میں اگر پاکستان نے بھارت جانے سے انکار کیا تو ایف آئی ایچ پاکستان پر جرمانہ بھی کرسکتی ہے ،تاہم اس فیصلے سے قبل میزبان ملک میں مہمان ٹیم کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات کو بھی سامنے رکھا جائے گا، اسی طرح رواں سال کے آخر میں جونیئر ورلڈ کپ سے بھی اگر پاکستان نے دستبرداری کی تو اسے اس حوالے سے ٹھوس شواہد عالمی فیڈریشنکو پیش کرنا ہوں گے، حکومت حتمی فیصلے سے قبل سیکورٹی وفد کی مدد سے بھارت میں صورت حال کے بارے میں جامع رپورٹ حاصل کر کے اسے عالمی اور ایشیا ئی ہاکی حکام کے سامنے رکھے گی تاکہ نیوٹرل مقام کے حوالے سے اس کا موقف مضبوط ہوسکے۔

اہم خبریں سے مزید