• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ بھارت تجارتی معاہدے، مذاکرات آخری مراحل میں،امریکی میڈیا

کراچی(رفیق مانگٹ)امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک اہم عبوری تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں، جو بھارت کے لیے مجوزہ ٹیرف کو 20 فیصد سے کم کر سکتا ہے۔ امریکی ٹی وی بلوم برگ نے ذرائع کے حوالے سے کہا، یہ معاہدہ بھارت کو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ایک منفرد اور سازگار پوزیشن دے گا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی دیگر تجارتی شراکت داروں کے لیے 50 فیصد تک ٹیرف کی شرحوں کا اعلان کیا ہے، جو یکم اگست کی ڈیڈ لائن سے قبل نافذ ہوں گی۔ذرائع نے بتایا کہ بھارت کو توقع ہے کہ اسے دیگر ممالک کی طرح ٹیرف کا خط موصول نہیں ہوگا۔ اس کے بجائے، ایک سرکاری بیان کے ذریعے اس عبوری معاہدے کا اعلان کیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر ٹیرف کی بنیادی شرح 20 فیصد سے کم طے کی جائے گی، جو کہ ابتدائی طور پر تجویز کردہ 26 فیصد سے نمایاں طور پر کم ہے۔ اس میں ایسی زبان شامل ہوگی جو دونوں فریقوں کو حتمی معاہدے تک شرح پر مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت دے گی۔اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو بھارت ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کامیاب تجارتی معاہدے کیے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید