• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو دھچکا، برازیل کا آکاش میزائل سسٹم خریدنے سے انکار

کراچی (رفیق مانگٹ) بھارت کی دفاعی صنعت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات ختم دیئے، برازیل نے آکاش میزائل سسٹم ناقص نشانے اور پرانی ٹیکنالوجی کے باعث خریدنے سے انکار کر دیا، برازیل نے آکاش کے بجائے اٹلی کے لانگ رینج ائیرڈیفنس سسٹم کا انتخاب کر لیا۔اس فیصلے سے ہندوستانی دفاعی برآمدات کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ یہ ہندوستان کے 12ارب ڈالر کے دفاعی برآمداتی ہدف کے لیے چیلنج ہے۔رپورٹ کے مطابق برازیل نے اکاش سسٹم کو اس کی کم رینج (25-30 کلو میٹر) اور جدید تقاضوں جیسے ڈیٹا لنک اور آئی ایف ایف (دشمن اور دوست کی شناخت) کی کمی کی وجہ سے مسترد کیا۔ ٹرائلز میں اس کی درستگی میں کمی دیکھی گئی، جو اسے جدید خطرات جیسے تیز طیاروں اور ڈرونز کے لیے ناکافی بناتی ہے۔ برازیل اب اٹلی کے جدید دفاعی سسٹم "ای ایم اے ڈی ایس" کی طرف دیکھ رہا ہے، جو 40کلو میٹر سے زیادہ رینج اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہے۔
اہم خبریں سے مزید