گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عاصم ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ سابق ایس ایچ او کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کنڈی نے کہا کہ ہم اپنے صوبے میں امن چاہتے ہیں، کچھ لوگ امن بھی چاہتے ہیں اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ مذاکرات کرتے ہیں، نہ ہی ملک چھوڑتے ہیں، جو لوگ پاکستان اور آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
گورنر فیصل کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔