• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ شہروں کو وسیع نہیں کرنا چاہیے: خواجہ آصف کی تجویز

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے تجویز دی ہے کہ موجودہ شہروں کو وسیع نہیں کرنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے بڑی تباہی ہوئی، موجودہ شہروں کو وسیع نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پانی نے اپنا راستہ بنانا ہے، اگر شہروں کو بڑھاتے جائیں گے تو اس کا اسٹرکچر گرنا شروع ہو جائے گا۔

وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ کلاؤڈ برسٹ، بارشوں، گلیشیئر پگھلنے سے جو پانی آ رہا ہے، اس کو راستہ تو دیں، کراچی، سیالکوٹ، لاہور ہو یا پشاور شہروں کو بڑھاتے جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید