• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین کا اجلاس، عزاداروں کیخلاف مقدمات کی مذمت

ملتان( سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بنیادی سیٹ اپ اور تمام ونگز کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسجد ولی العصر میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، مرکزی رابطہ سیکرٹری عزاداری ونگ مرزا وجاہت علی، صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب علامہ طاہر عباس نقوی، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ملتان تیمور حسن اور صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں محرم الحرام کے دوران عزاداروں پرہونے والے بے بنیاد مقدمات کی مذمت کی گئی اور مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملتان سے مزید