ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ ڈی ایچ اے نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب طلحہ گینگ کے 3 کارندوںکو گرفتار کر کے 1 موٹر سائیکل، 50 ہزار روپے اور پسٹل 30بور برآمد کرلیا، 3 مقدمات ٹریس، تفصیلات کے مطابقپولیس تھانہ ڈی ایچ اے نے طلحہ گینگ کے 3 کارندوں طلحہ ولد حاجی محمد، احسان ولد حسیب اور طاہر ولد محمد رمضان کو گرفتار کیا، پولیس نے کارروائی کے دوران 1 موٹر سائیکل، 50 ہزار روپے اور پسٹل 30بور برآمد کرلیا، ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی 3 وارداتوں کا انکشاف کیا۔