ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ حرم گیٹ نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب گلفام گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے 6لاکھ روپے مالیت کا سامان جس میں 4 عدد موٹر سائیکل،3 عدد موبائل فونز اور 1 لاکھ روپے شامل ہیں برآمد کرلیا، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا 1 عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد کرلیا گیا جب کہ ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان میں محمد گلفام اور زین چوہدری شاملِ ہیں۔