• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس ریلوے کا ملتان سے خانیوال تک تمام ریلوے سٹیشنز کا معائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ذوالفقار علی شیخ کا ملتان سے خانیوال تک تمام ریلوے سٹیشنز کا تفصیلی معائنہ،تفصیل کے مطابق ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ نے گزشتہ روز نیو ملتان سٹی،ریاض آباد سے لیکر خانیوال تک کے تمام ریلوے اسٹیشنزکا دورہ کیا اور اس دوران سٹیشنز پر آمدن و اخراجات سمیت ویٹنگ ایریاز، مسافروں کے لیے پینے کے پانی ،لائٹ، پنکھے ،بیٹھنے کے لیے بینچز کا خصوصی طور پر جائزہ لیا، انہوں نے راستے میں انکروچمنٹ کو خصوصی طور پر چیک کیا اور ڈویژنل ریلوے افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کو فوری طور پر ختم کریں اور صفائی کو بہتر بنائیں جب کہ سٹیشن ماسٹر کو ہدایت کی گئی کہ سٹیشن پر پودے لگائیں اور گراسی پلاٹ کواپ گریڈ کریں۔
ملتان سے مزید