• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آئی ایس پی کی نگرانی ، جنوبی پنجاب میں 508ریٹیلرز بلاک‘23افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ساؤتھ زون پنجاب نے مالی سال 2024-25کی چوتھی سہ ماہی (اپریل تا جون) کے دوران بینظیر کفالت پروگرام کی ادائیگیوں میں غیر قانونی کٹوتیوں اور مالی بدعنوانیوں کی روک تھام کے لیے نگرانی کے عمل کو مزید سخت کر دیا ہے، بی آئی ایس پی کی فیلڈ ٹیموں کی جانب سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں مستحقین کی جانچ پڑتال اور ادائیگی کے عمل کی کڑی نگرانی کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ فوری ایکشن لیتے ہوئے پارٹنر بینک کے 508 ریٹیلرز کو بلاک کر دیا گیا، 22 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 23 افراد کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کر دیا گیا۔ زونل ڈائریکٹر ساؤتھ زون پنجاب، صائمہ بشیر نے ان اقدامات کو بی آئی ایس پی کی شفافیت، دیانت داری اور غریب خاندانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ مستحقین کو ان کا پورا حق عزت کے ساتھ اور بغیر کسی رکاوٹ کے ملے۔ کسی بھی قسم کی کٹوتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملتان سے مزید