• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف اکثریتی پارٹی نہیں رہی تیسرے درجے پر آگئی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک انصاف کے بانی کی گرفتاری کا تیسرا سال شروع ہونے سے ایک دن قبل طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا، خصوصی نشستوں کے ارکان ساڑھے 11 ماہ بعد ایوان میں داخل ہو سکیں گے۔

تحریک انصاف اکثر یتی پارٹی نہیں رہی تیسرے درجے پر آگئی، بجٹ اجلاس کے بعد ہونے والے پہلے سیشن میں جو 4 اگست کو شروع ہو گا، امن وامان، معیشت اور علاقائی صورتحال پر بحث و تمحیص ہوگی، یوم آزادی کو معرکہ حق سے منسوب کرنے کے بارے تاریخ ساز تجاویز پر بھر پور تبادلۂ خیال ہو گا۔

مخصوص نشستوں کے ارکان کو ساڑھے گیارہ ماہ کی تنخواہ اور بھاڑہ بھتہ بھی ملے گا، حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی، پاکستان مسلم لیگ-ن قومی اسمبلی کی سنگل لار جسٹ پارٹی بن گئی۔

اہم قانون سازی کا امکان وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کو ٹاسک مل گیا، 10مارچ کے صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر بحث ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 4 اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پارلیمانی ایوان زیریں کا بجٹ اجلاس کے بعد ہونے والا ہی سیشن قابل لحاظ اہمیت کا حامل ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید