اسلام آباد(محمد صالح ظافر)ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ کے دوران ماورائے فطرت قوتوں اور جنات کو استعمال کیا۔ یہ دعویٰ ایران انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔عبداللہ گنجی، جو پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے وابستہ اخبار جوان کے سابق ایڈیٹر ہیں نے بتایا کہ12 روزہ جنگ کے دوران ایک عجیب و غریب مظہر سامنے آیا۔انہوں نے لکھا حالیہ واقعات کے بعد تہران کی سڑکوں پر کچھ کاغذات ملے جن پر یہودی علامات کے حامل تعویذ موجود تھے۔