• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے فور منصوبے میں بے ضابطگیاں، ایک پمپنگ اسٹیشن کا ٹھیکہ 5 ارب روپے سے زائد پر دیا گیا

حیدرآباد(بیورو رپورٹ )کے فور منصوبے میں بے ضابطگیاں،ایک پمپنگ اسٹیشن کا ٹھیکہ لاگت سے 5ارب روپے زائد پر دینے کا انکشاف،جنگ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق مذکورہ ٹھیکہ بولی کی قیمتوں،انجینئر کا تخمینہ لاگت اور پی سی-ون کی منظوری سے کافی زیادہ تھیں، لہٰذا ان بولیوں کو مسترد کیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیاگیا۔ یوں، انجینئر کے تخمینہ لاگت اور پی سی۔ ون لاگت سے زائد پرکنٹریکٹ کا ایوارڈ ہوا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد منصوبے جاری ہیں، جس میں کراچی کو فراہمی آب کے فور پراجیکٹ بھی شامل ہیں۔ جس میں قوائد کے برخلاف ٹھیکوں کی ایوارڈ ہونے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ واپڈا پروکیورمنٹ اور کنٹریکٹ مینوئل کے مطابق اگر کم ترین مالیاتی بولی کی قیمت تخمینہ لاگت سے بہت زیادہ ہو تو تمام بولیاں مستردکی جاسکتی ہیں اور ایسے منصوبے جن میں بین الاقوامی مقابلہ جاتی بولی کے تحت خریداری شامل ہو ان کے اشتہارات غیرملکی اخبارات، جرائد اور ویب سائٹس پر شائع کئے جانےچاہئیں۔

ملک بھر سے سے مزید