• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اسمگلنگ کیخلاف 9 کارروائیاں، 3 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9ملزمان کوگرفتار کرکے 98لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 65کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔اے این ایف حکام کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر کالج کے قریب گاڑی سے 3 کلو ہیروئن برآمد کرکے1ملزم کو گرفتار کرلیا،پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کی گئی ،گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ دریں اثناء فیصل آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے اس کے سامان میں چھپائی گئی 1.378 کلو آئس ،وارسک روڈ پشاور میں کوریئر آفس سے گجرات اور کراچی بھیجے جانے والے پارسلز سے 1.8 کلو چرس، سہراب گوٹھ بس اسٹینڈ کے قریب 2 خواتین کو گرفتار ان کے قبضے سے 12 کلو چرس،جامشورو ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 12 کلو چرس،لاہور میں جی ٹی روڈ شالیمار باغ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 13.20 کلو چرس ،6 کلو افیون ،ہجرت کالونی کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس اوراسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر مسافر بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید