• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں ملاقات

بیجنگ( اے ایف پی) چین اور بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پیر کو اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے بیجنگ میں ملاقات کی-اس موقع پر دونوں ملکوں میں تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا-سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے بات چیت کے بعد کہا کہ بیجنگ اور نئی دہلی کو باہمی اعتماد اور تعاون کے لیے کام کرنا چاہئے اور دونوں ملکوں کو اچھی ہمسائیگی،دوستی،باہمی احترام اور اعتماد کے راستے کی جانب بڑھنا چاہئے جو پرامن بقائے باہمی، مشترکہ ترقی کیلئے ہو-واضح رہے کہ دونوں حریف اپنی سرحد پر 2020 میں ہونے والی جھڑپ کے بعد تعلقات کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔دنیا کی دو سب سے زیادہ آبادی والی قومیں ایک دوسرے کی حریف ہیں جو جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک اثر و رسوخ کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں اور ان کا 3,500 کلومیٹر (2,200 میل)سرحدی علاقہ تنائو کاسبب ہے۔ 2020 میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان ہونے والا تصادم چار سال کے فوجی تعطل کا باعث بنا اور اکتوبر میں متنازع علاقوں میں گشت پر اتفاق ہوا۔نئی دہلی بحر ہند میں بیجنگ کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر فکر مند ہے اور خطے کو مضبوطی سے اپنے اثر و رسوخ کے دائرے میں دیکھ رہا ہے۔ دونوں ملعوں میں تنائو کی ایک اور وجہ تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ ہیں، جن کی میزبانی بھارت کررہا ہے۔90 سالہ دلائی لامہ کا کہنا ہے کہ ان کی ہندوستان میں مقیم تنظیم کو ان کے حتمی جانشین کی شناخت کرنے کا حق حاصل ہے۔ چین کا اصرار ہے کہ تبت کے روحانی پیشوا کی جانشینی کے بارے میں حتمی فیصلہ چین کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید