• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اسرائیلی جنگی جنون ناقابل قبول، اسحاق ڈار، چینی صدر اور روس سمیت ہم منصب وزراء سے ملاقاتیں

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے ، ایس سی او اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جارحیت کا بطور پالیسی استعمال باعث تشویش ہے ، تنازعات پرامن طور پر طے کرنے پر زور دیتے ہیں، چینی صدر سے مل کر خوشی ہوئی، مشترکہ علاقائی اہداف آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ ، ایرانی اور روسی ہم منصب ودیگر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ صدر شی نے وفود کا استقبال کرتے ہوئے نے اس موقع پر ایس سی او کے دائرہ کار میں علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ایران پر اسرائیل کی جانب سے غیر منصفانہ اور غیر قانونی جارحیت اور اس کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایس سی او کے رکن ممالک کے خلاف اس طرح کی غیر قانونی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔’وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ ہم جارحیت کو پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش رکھتے ہیں۔

kk


اہم خبریں سے مزید