• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولتیں حاصل، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولتیں حاصل ہیں، جن میں خوراک، مطالعہ کتب و اخبارات سمیت ورزش اور واک شامل ہیں، انہیں دستیاب سہولیات کسی بھی دوسرے قیدی کے پاس نہیں ، بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوشل میڈیا اور میڈیا پر افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے سنسنی پھیلائی جا رہی ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات قانون و ضابطے کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جا رہا، سابق وزیراعظم کو 7 سیلوں پر مشتمل ایک علیحٰدہ کمپلیکس میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے لیے کھلا صحن، واک، ایکسرسائز بائیک، ایل ای ڈی، اخبارات اور ذاتی انتخاب کی کتابیں دستیاب ہیں، انہیں اپنی پسند کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا تیار کرنے کے لیے ایک قیدی باورچی بھی مہیا کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید