• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کی اسمگلنگ: سیالکوٹ کا شہری میکسیکو سے گرفتار، ایریزونا کی امریکی عدالت میں پیش

واشنگٹن ( جنگ نیوز) سیالکوٹ، کا رہائشی ایک پاکستانی امریکا میں غیر قانونی طریقے سے افراد کی اسمگلنگ کے الزام میں میکسیکو سے گرفتار کرکے ٹکسون، ایریزونا منتقل کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔مئی 2024 میں، ٹکسون کی ایک وفاقی گرینڈ جیوری نے عباس علی حیدر (عمر 48 سال) پر پاکستانی شہریوں کو امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا تھا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق، عباس علی حیدر نے دو جعلی فلم پروڈکشن کمپنیاں قائم کر رکھی تھیں جو درحقیقت غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کا ایک پردہ تھیں۔
اہم خبریں سے مزید