• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت اور کانکنی میں پاکستان کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں، چینی وزیر خارجہ

تیانجن (اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ۔ چینی وزیر خارجہ نےکہاکہ زراعت اور کانکنی میں پاکستان کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں، ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او کی وزرائے خارجہ کونسل کے کامیاب انعقاد پر وانگ یی کو مبارکباد پیش کی اور چینی قیادت کی جانب سے پر تپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید