• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا چینی کی ریٹیل قیمت 173 سے 175 روپے مقرر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے ایکس مل کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ چینی کی ریٹیل قیمت 173 سے 175روپے فی کلو سے زائد نہیں ہوگی۔ وزارت فوڈ سیکورٹی کے مطابق ریٹیل قیمت کی منظوری کیلئے نوٹیفکیشن کابینہ سے منظوری کے بعد جاری ہوگا۔ وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی رانا تنویر نے کہا کہ تمام صوبے چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، ریٹیل قیمت سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن تیار کیا جا رہا ہے۔وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید