• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری،PAC کا ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری پر ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا نوٹس لیتے ہوئے ایس آر او پر وضاحت کیلئے چیئرمین ایف بی آر کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں کمی کا معاملہ اٹھا لیا گیا، رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے نشاندہی کی کہ ایف بی آر نے ایس آر او جاری کر کے چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کر دیا، جو مخصوص عناصر کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا۔ معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ پہلے چینی برآمد کی جاتی ہے پھر درآمد کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ ثناء اللہ خان مستی خیل نے اسے دن دیہاڑے ڈاکہ اور مافیا کی سرپرستی قرار دیا۔ کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں ایف بی آر اور وزارت تجارت کے حکام کو طلب کر لیا، پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
اہم خبریں سے مزید