• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑی پورہ اور متنی میں 43لاکھ روپے چھین لئے گئے، مزاحمت پر دو افراد زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) متنی اور پہاڑی پورہ میں رہزن 43لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے - بھٹہ خشت کے منشی اشفاق نے تھانہ متنی پولیس کو بتایا کہ وہ بھٹہ خشت سے گھر جارہاتھا کہ تھانہ متنی کر قریب شام کے وقت موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے روکا اور اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر تین لاکھ روپے اور 125 موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کر لی ادھر تھانہ پہاڑی پورہ کی حدودمیں پیر زکوڑی پل کے قریب مسلح رہزنوں نے فیصل آباد کے تاجروں عامر وقاص اور محمد عامر سے اسلحہ کی نوک پر چالیس لاکھ روپے چھین لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔
پشاور سے مزید