• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحد چیمبر نے 19جولائی کی ہڑتال ملتوی کر دی

پشاور( لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فنانس ایکٹ کے ذریعے متعارف کرائے گئے بعض بجٹ اقدامات پر تحفظات پرحکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد19 جو لا ئی کی ہڑتال ملتو ی کر نے کا اعلا ن کر دیا۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے زر یعے سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ ا نڈسٹر ی کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل پانچ اہم اقدامات کے ساتھ ساتھ فنانس ایکٹ میں 32 بے ضابطگیوں، بالخصوص سیکشن 21 (S)، 37A، 37A کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے صوابدیدی گرفتاری اور دیگر غیر قا نو نی اختیارات دینے کے خلا ف تا جر بر داری نے 19 جولائی (ہفتہ) کو ملک گیر ہڑتال کی کا ل دی تھی۔
پشاور سے مزید