اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ تاخیر کے شکار منصوبوں کی تکمیل جلد از جلد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں بالخصوص صاف پانی، بجلی، مواصلات، تعلیم کے منصوبوں میں شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیر صدارت رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔وزیراعظم نے مکمل اور تکمیل کے قریب منصوبوں میں اعلیٰ معیار یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی۔