• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقاتیں، دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ نے الگ الگ ملاقات کی جس میں دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال، سیکورٹی چیلنجز ،دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی، جس میں دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں جدید سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔جی ایچ کیو آمد پر لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان آرمی کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید