راولپنڈی (نمائندہ جنگ) حکومت نے ملک بھر میں بجلی بلوں کی تقسیم اور پرنٹنگ کا کام پاکستان پوسٹ کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ،دونوں اداروں کے حکام کی میٹنگ میں یہ طے پایا کہ کام کا آغاز جلد ہی پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا جائے گا اور کامیابی کی صورت میں اسے بتدریج بڑھاتے ہوئے 6ماہ میں مکمل پاکستان پوسٹ کے سپرد کر دیا جائے گا ۔