• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان نے شام پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے شامی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی صورتِ حال پر بریفنگ کے دوران قومی مؤقف پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی تمام خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید