• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی ریجن کے چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر زون ایک نے ناقابل شکست زون چھ کو 135 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے 9قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے اور اس طرح زون ایک کے تین میچز میں پوائنٹس کی تعداد 18 ہو گئی۔