• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رامسوامی میں عمارت کا چھجا گرنے سے ماں اور شیر خوار بچی زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نبی بخش کے علاقے رامسوامی میں عمارت کا چھجا گرنے سے ماں اور شیر خوار بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ عمارت کی تیسری منزل کا بوسیدہ چھجا دوسری منزل پر گرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت 35سالہ اقصیٰ اور اس کی بیٹی 2سالہ صبیحہ کے نام سے کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید