کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں3 ائیرپورٹس کی تعمیر نو،اسٹیٹ لاونج کی حالت بہتر کرنے، ملازمین کو30فیصد عبوری ریلیف اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے سے متعلق منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکریٹری دفاع کی زیر صدارت چھ گھنٹے طویل اجلاس ہوا ، سیکرٹری نے برطانیہ میں پروازوں کی بحالی پر بورڈ ارکان اور افسران کو سراہا ۔ اجلاس میں بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈیرہ اسماعیل خان،سکھر اور رحیم یارخان ائیر پورٹس کی تعمیر نو ، ایئر پورٹس پر اسٹیٹ لانجز کی حالت بہتر کرنے اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بارہ سے پندرہ فیصد تک اضافے کی منظوری دی ۔ اجلاس میں افسران اور اسٹاف کیڈر ملازمین کو 30 فیصد عبوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔