• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 جولائی کو یورپی یونین، چین سربراہ اجلاس شدید کشیدگی کے ماحول میں ہوگا

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )24 جولائی آئندہ جمعرات کو یورپی یونین-چین سربراہ اجلاس شدید کشیدگی کے ماحول میں ھو گا،چینی صدر/وزیراعظم برسلز کی بجائے بیجنگ میں یورپی قیادت سے ملاقات کرینگے،امریکہ کی تجارتی جنگ کے ابتدائی دنوں میں یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ چین اور یورپی یونین آپس میں تجارتی تعلقات کو مضبوط بنا کر امریکی تنہائی کا ازالہ کر سکتے ہیں، لیکن اب "اکانومسٹ" کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے بیجنگ میں ہونے والا یورپی یونین اور چین کا سربراہ اجلاس، جو سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر ہونا ہے، تجارتی و سکیورٹی کشیدگی کی وجہ سے پیچیدہ ہو گیا ہے۔ یورپی یونین، چین سے بڑھتے تجارتی خسارے اور سبسڈی والی سستی چینی الیکٹرک گاڑیوں کی یورپ آمد پر ناراض ہے اور اس نے کسٹم ڈیوٹی عائد کر دی ہے، لیکن اس کے باوجود چینی کمپنیاں جیسے کہ BYD ترقی کر رہی ہیں۔ چین کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندیاں یورپ کی کلیدی صنعتوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں جس پر اقتصادی بلیک میلنگ کے الزامات لگ رہے ہیں۔ دوسری طرف، بیجنگ کے روسی فوج کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے اور یورپ بھر میں سائبر حملوں کا الزام بھی سکیورٹی خدشات بڑھا رہا ہے۔ اگرچہ چین یورپی یونین کو امریکہ سے دور کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ یورپی خدشات کم کرنے کے لیے خاص کوشش نہیں کر رہا بلکہ جرمنی اور فرانس جیسے ممالک کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تعلقات بنا کر یورپی یونین میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید