کراچی (نیوز ڈیسک) کےپی سے58فیصد صوبائی سیکیورٹی سے مطمئن، اقدامات پر اطمینا ن کااظہار،57فیصد کو دہشت گردی میں اضافے کا خدشہ، خوف جنوبی علاقو ں میں زیادہ،دہشتگردی کیخلاف صوبائی حکومت کی کامیابی پر عوامی رائے تقسیم ،خیبرپختونخوا میں شہریوں کی اکثریت صوبے کی سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہے اور امن و امان کے قیام کےلیے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینا ن کا اظہار کررہے ہیں ، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ، جس میں صوبے سے 3 ہزار افراد نے حصہ لیا،گیلپ پاکستان کے مطابق سروے میں شامل صوبے کے 58فیصد شہریوں نے اپنےعلاقے کی سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہونے کا کہاجبکہ 40فیصد نے سیکیورٹی صورتحال پر عدم اطمینا ن کا اظہار کیا،امن و امان کے قیام کےلیے کےپی حکومت کے اقدامات سے بھی 58فیصد نے مطمئن ہونے کا بتایا جبکہ 38فیصد نے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کے اقدامات سے مطمئن نہیں ،4فیصد نے اس سوال کاکوئی جوا ب نہیں دیا،سروے میں صوبے کے 57فیصد شہری دہشتگردی میں اضافے کے خوف کا اظہار بھی کرتے نظرآئے ،جبکہ40فیصد نے کہا کہ انہیں دہشت گردی کا کوئی خوف نہیں ہے،2فیصد نے اس سوال کاکوئی جواب نہیں دیا،دہشتگردی میں اضافے کا زیادہ خوف ڈیر ہ اسماعیل خان ، ہنگوسمیت جنوبی خیبرپختونخوا کے 72فیصد رہائشیوں نے کیا،سروے میں دہشتگردی کیخلاف صوبائی حکومت کی کامیابی پر عوامی رائے تقسیم نظرآئی ،50فیصد نے صوبائی حکومت کودہشتگردی سے نمٹنے میں کامیاب تو 44فیصد نے ناکام قرار دیا،گیلپ پاکستان کے مطابق خیبرپختونخوا کے 45 فیصد شہریوں نے سروے میں صوبائی حکومت کے سیکیورٹی اقدامات کو بھی مناسب کہاجبکہ17فیصدنے سیکیورٹی اقدامات کو زیادہ قرار دیا،34فیصد نے سیکیورٹی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہا ر کرتےہوئے انہیں ناکافی کہا،4فیصد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا،ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کےلیے 51فیصد خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نظرآئےجبکہ 34فیصد نےعدم اطمینان کا اظہار کیا،سروے میں پولیس کی کارکردگی سے بھی مطمئن دکھائی دیئےالبتہ36فیصد نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،5فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔