• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان رفیق کاTHQ ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ، ایمرجنسی آپریشن تھیٹرزو دیگرشعبہ جات کا معائنہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ ہوا۔ اس موقع پر ایم ایس و دیگر بھی موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے مریضوں سے ملاقات کرکے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ پارکنگ ایریا میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر پارکنگ کمپنی کو جرمانہ کرنے کا حکم دیا گیا۔
لاہور سے مزید