جنوبی افریقا کے مغربی صوبے کیپ میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے 34 مزدور ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے مغربی کیپ صوبے میں 5 منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
جنوبی افریقا میں عوامی خدمات کے وزیر ڈین ماکفریزن نے واقعے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس عمارت کا یوں گرنا کئی سوالات اٹھا رہا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق تحقیقات کا عمل جاری ہے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔