• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن نہ غبن، اسپورٹس بورڈ کا خط ملا تو جواب دینگے، ہاکی حکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اسپورٹس بورڈ کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر خط دیکھا گیا ہے، جب خط ملے گا تو جواب دیا جائے گا ۔ فیڈریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی غبن نہیں کیا اور نہ ہی کرپشن کی ہے، کئی عالمی مقابلوں میں ٹیم کی شرکت کیلئے حکومت نے بھر پور تعاون کیا ہے، جس کا مکمل حساب دینے کو تیار ہیں ۔ واضح رہے کہ کھلاڑیوں کے دباؤ کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کا احتسابی عمل شروع کردیا اور بذریعہ خط فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے غیر ملکی دورے پر کے اخراجات کا ریکارڈ مانگ لیا ۔ پی ایس بی کا کہنا ہے فیڈریشن کو مالی بحران کا سامنا ہے تو چھ ماہ کے بینکوں کے اسٹیٹمنٹ اور اخراجات ، اسلام آباد میں نئے دفتر کے قیام کی تفصیلات اورایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کا ثبوت دیا جائے ۔ گزشتہ برس کے فنڈز کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں، صدر اور سیکرٹری کو زبانی، تحریری یاد دہانی کرائی گئی تاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ فیڈریشن نے 30 مئی 2025 کو آگاہ کیا تھا کہ بینک میں فنڈز موجود ہیں لیکن کھلاڑیوں کو ڈیلی الاونس نہیں ملا۔

اسپورٹس سے مزید