ملتان‘ میاں چنوں (سٹاف رپورٹر‘ نامہ نگار) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ خانیوال چھب بنگلہ کے نزدیک سی سی ڈی خانیوال کا ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، 1خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، سی سی ڈی کی ٹیم بسلسلہ گشت وپڑتال جرائم 59پل خانیوال موجود تھی کہ 15اطلاع موصول ہوئی کہ 3کس ملزمان چھب بنگلہ پر ناکہ لگا کر ڈکیتی کررہے ہیں، ٹیم سی سی ڈی خانیوال جیسے ہی چھب بنگلہ کے قریب پہنچی تو ملزمان نے سرکاری گاڑی کو دیکھتے ہی سی سی ڈی پولیس پر فائرنگ کر دی سی سی ڈی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ رکنے کے بعد دوران سرچ آپریشن 1ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاجبکہ بقیہ 2ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہو گئے،دریافت کرنے پر زخمی ڈاکو نے اپنا نام وپتہ مزمل شہزاد عرف ڈمو ولد محمدصدیق قوم اعوان سکنہ چک نمبر29/10Rکچا کھوہ بتلایا، گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد ہوا،گرفتار شدہ ڈاکو سرقہ بالجبر، سرقہ وہیکلز اور چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔