ملتان(سٹاف رپورٹر )مستقبل پاکستان پارٹی کے انچار ج ہیلتھ ونگ ڈاکٹر منظور احمد کی جانب سے نو منتخب ضلعی حاجی محمد یوسف انصاری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری ، را نا رفیع الدین ، سید را شد حسین بخاری، را نار ماست علی ، محمد علی ،عبد الغفار سابقہ ناظم، ڈاکٹر سلیم، محمدطلحہ، یوسف صدر یوتھ ونگ ضلع ملتان ودیگر نے شرکت کی،اس موقع پر حاجی محمد یوسف انصاری کو مبارک باد اور دستار پہنائی گئی، حاجی محمد یوسف نے کہاکہ پارٹی کارکنان نے جس محبت کا ثبوت دے کر مجھے کامیاب کیا میں پہلے کی نسبت مزید محنت کروں گا اور پارٹی کے قواعد و ضوابط کے اندر رہ کر پارٹی کی کامیابی کے لئے جدو جہد کروں گا ۔